Jan ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۶:۲۱ Asia/Tehran
  • ایرانی فوج کو اسمارٹ بموں سے لیس کیا جائے گا

ایران کے دفاعی ماہرین کے تیار کردہ اسمارٹ بم جلد فوج کے حوالے کردیئے جائیں گے۔

یہ بات ایرانی فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری نے تہران میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ باصلاحیت افرادی قوت، فوج میں تحرک اور اس کی افادیت میں اضافے کا باعث بن رہی ہے۔ بریگیڈیئیر جنرل کیومرث حیدری نے کہا کہ آج ہم نہ صرف بکتر بند، آرٹلری اور ہیلی کاپٹر کے فاضل پرزہ جات کی تیاری نیز اوور ہالنگ میں خودکفیل ہوچکے ہیں، بلکہ ہم نے اسمارٹ بموں تک رسائی حاصل کرلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوج کا انڈسٹریل زون، بکتربندی گاڑیوں، توپ خانے اور ہیلی کاپٹروں کے فاضل پرزہ جات تیار کر رہا ہے اور ہمیں باہر سے کچھ منگانے کی ضرورت ہے۔

ٹیگس