Jan ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۷:۰۰ Asia/Tehran
  • ریس کے عالمی مقابلوں میں ایرانی کھلاڑیوں نے دھوم مچادی

ترکی میں ہونے والے ریس کے عالمی میں مقابلوں میں ایرانی کھلاڑیوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق، ایران کے  سجاد ہاشمی، علی خدیور، رضا قاسمی ، مہدی پیرجہان، میلاد سیار اور میلاد ناصح جہان نے، ساٹھ میٹر، چار سو میٹر اور دوسو میٹر، کی ریس میں دنیا کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ مقابلہ کیا۔ ساٹھ میٹر کی ریس میں ایران کے رضا قاسمی نے مطلوبہ فاصلہ چھے اعشاریہ نو چار سیکنڈ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

 چار سو میٹر کی ریس میں ایران کے سجاد ہاشمی، سینتالیس اعشاریہ تین نو سیکنڈ کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے جبکہ علی خدیور نے سینتالیس اعشاریہ چار سات سیکنڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

چار سو میٹر کی ریس میں ایران کے مہدی پیر جہان چوتھے نمبر  رہے اور انہوں نے یہ فاصلہ، انچاس اعشاریہ پانچ چھے سیکنڈ میں طے کیا۔

 ساٹھ میٹر کی ہرڈل ریس میں ایران کے میلاد سیار نے اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑے اور مطلوبہ فاصلہ آٹھ اعشاریہ صفر دو سیکنڈ میں طے کرکے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔

 دو سو میٹر کی ریس میں ایران کے سجاد ہاشمی، اکیس اعشاریہ تین چار سیکنڈ کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے جبکہ میلاد ناصح  جہان اکیس اعشاریہ چھے آٹھ سیکنڈ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

ٹیگس