Jan ۱۲, ۲۰۲۲ ۲۰:۰۲ Asia/Tehran
  • قومی ساخت کے سینٹری فیوجز کے ذریعے ایران میں یورینیم کی ترقی یافتہ افزودگی کا عمل شروع

ایران کے جوہری سائنسداں مصطفی احمدی روشن کی انتھک کوششوں سے جدید قسم کی تیار کردہ مقامی مشینوں کے ذریعے یورینیم کی افزودگی کا عمل شروع کر دیا گیا۔

ہمارے نمائندے کے مطابق آئی آر 2، 4، 5، 6 اور 9 کی سینٹری فیوجز ایران کی جدیدترین مشینیں ہیں جنھیں یورینیم کی افزودگی میں بروئے کار لایا جا رہا ہے، جبکہ آئی آر 9 اور 10 قسم کی سینٹری فیوج مشینیں یورینیم کی افزودگی میں پہلی جیسی مشینوں کی طرح کام کرتی ہیں۔

پرامن جوہری ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایران کی یہ ترقی، ایرانی جوہری سائنسدانوں خاص طور سے شہید مصطفی احمدی روشن کی سعی و کوشش کی مرہون منت ہے.

شہید احمدی روشن، ایران کے ایک ایسے ممتاز جوہری سائنسداں تھے جنھوں نے ایران کی جوہری صنعت کو مقامی بنانے اور ایران کی جانب سے یورینیم کی 20 فیصد افزودگی کے حصول میں بنیادی کردار ادا کیا اور جنھیں دشمنوں نے 10 سال قبل شہید کر دیا۔

 

ٹیگس