Jan ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۹:۲۹ Asia/Tehran
  • ایرانی وفد کی شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات، اقتصادی و سکیورٹی مسائل پر ہوا تبادلہ خیال

شام کے صدر نے ایران کے وزیر شہری ترقیات و ٹرانسپورٹ سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے لئے نفع بخش منصوبے شروع کرنے پر زور دیا ہے۔

دمشق میں ہونے والی اس ملاقات میں شام کے صدر بشاراسد نے ایسے نئے پروجیکٹ شروع کرنے پر زور دیا جن سے ایران اور شام کے مشترکہ مفادات پورے ہوں۔

اس ملاقات میں ایران کے وزیر شہری ترقیات اور ٹرانسپورٹ رستم قاسمی اور ان کے ہمراہ وفد نے شام کے صدر بشاراسد کے ساتھ دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات بالخصوص اقتصادی سطح اور تجارتی و اقتصادی روابط میں نئے باب کھولنے کے لئے سرکاری و پرائیویٹ سیکٹر میں مشترکہ سرمایہ کاری کا جائزہ لیا۔

ایران کے وزیر شہری ترقیات نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شامی عوام کی استقامت کی حمایت میں تہران کے مضبوط موقف کا اعادہ کیا اور دونوں ملکوں کے عوام کے مفاد میں تمام میدانوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا۔ ایرانی وزیر رستم قاسمی ایک اعلی سطحی سیاسی و اقتصادی وفد کے ہمراہ شام کے تین روز ہ دورے پر دمشق پہنچے ہیں۔

ٹیگس