وزیر خارجہ ایران، بیجنگ پہونچے، دونوں ملکوں کے مابین 25 سالہ تعاون کے پروگرام پر تبادلہ خیال ہوگا
ایران کے وزیر خارجہ اہنے چینی ہم منصب کی دعوت پر بیجنگ پہونچ گئے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللھیان جمعرات کو چین کے دورے پر روانہ ہوئے۔ انکی قیادت میں ایک اعلی سطحی ساسی وفد بھی بیجنگ گیا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ جمعہ کو علی الصباح ووشی شہر کے ایئرپورٹ پہونچے۔ انہوں نے ووشی ایئرپورٹ پہونچنے پر اپنے چین دورے کا ہدف دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی روابط کے تعلق سے چینی عہدیداروں سے گفتگو بتایا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون سے متعلق معاہدوں کو نافذ کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں بھی چینی حکام کے ساتھ گفتگو کی جائے گی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ اپنے چینی ہم منصب وانگ یی کی دعوت پر بیجنگ گئے ہیں۔ آج وہ اپنے چینی ہم منصب سے دونوں ملکوں کے درمیان 25 سالہ تعاون کے پروگرام کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔