Jan ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۶:۵۵ Asia/Tehran
  • ایران اور ہندوستان کے درمیان جہاز رانی کا سلسلہ شروع

والفجر جہاز رانی کمپنی کے سربراہ نے اعلان کیا ہے ایران اور ہندوستان کے درمیان منظم جہاز رانی اور کنٹینروں کی آمد و رفت کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق والفجر جہاز رانی کے سربراہ کیپٹن سید محمد رضا احمدی زادہ نے ایران اور ہندوستان کے درمیان اس کمپنی کے کنٹینروں کی منظم  آمد و رفت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس لائن کے ذریعے برآمداتی سامان کنٹینروں کے حامل جہازوں میں بندرعباس بندرگاہ سے ہندوستان کی ناواشیوا، کاندلا اور امارات کی جبل علی بندرگاہوں کے لئے لوڈ کئے جاتے ہیں اور آرڈر ملنے پر ہندوستان کی دیگر بندرگاہوں کے لئے بھی روانہ کئے جانے کے لئے تیار ہیں۔

والفجر جہازرانی کمپنی کے سربراہ نے مزید کہا کہ  جہاز رانی کی اس لائن کے شروع ہونے سے تاجر برادری اپنے برآمداتی سامان نہایت آسانی سے ہندوستان کی دیگربندرگاہوں تک پہنچا سکتی ہے۔

 

ٹیگس