Mar ۱۷, ۲۰۲۵ ۰۷:۱۰ Asia/Tehran
  • ایران ہندوستان تعلقات کی پچھترویں سالگرہ؛ ہندوستان کے وزیرخارجہ کا پیغام

ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ایران و ہند کے تعلقات کے پچھتر سال مکمل ہونے پر اپنے ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی کے پیغام پر کہا ہے کہ تہران و دہلی کے گہرے روابط، تاریخی تعلقات پر استوار ہيں۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر ایکس پر لکھا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جناب سید عباس عراقچی، ہندوستان و ایران کے تعلقات کی پچھترویں سالگرہ کی مناسبت سے آپ کے پر خلوص خواہشات پر ہم آپ کے شکرگزار ہيں۔ تہران و دہلی کے گہرے روابط، تاریخی تعلقات پر استوار ہيں اور مجھے یقین ہے کہ ہمارا تعاون مستقل میں بدستور بڑھتا رہے گا۔
اس سے قبل اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ہفتے کے روز ایکس پر لکھا تھا کہ آج ہم ایران و ہندوستان کی ماڈرن حکومتوں کے درمیان تعلقات کی پچھہترويں سالگرہ منا رہے ہيں ۔انہوں نے لکھا تھا کہ ہماری مشترکہ تاریخ اور ثقافت اگر ہزاروں سال نہيں تو صدیوں سے جاری ہیں جس کی وجہ سے دونوں قوموں کے درمیان اٹوٹ رشتہ قائم ہو گيا ہے اور یہ تعلقات دونوں ملکوں کے درمیان تعاون میں فروغ کے لئے بے حد اہم رہے ہيں۔

ٹیگس