Jan ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۷:۰۹ Asia/Tehran
  • ایرانی ویمن فٹبال ٹیم، ہندوستان پہنچ گئی

ایران کی قومی ویمن فٹبال ٹیم ایشیا کپ دو ہزار بائیس میں شرکت کے لیے ، ہندوستان کے شہر ممبئی پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ایرانی قونصل خانے کے عہدیداروں نے ممبئی ایئرپورٹ پر قومی ویمن فٹبال ٹیم کا استقبال کیا۔ ایشین ویمن فٹبال کپ دو ہزار بائیس کے مقابلے بیس جنوری سے شروع ہوں گے، جس میں میزبان ٹیم سمیت بارہ ملکوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ایران کی خواتین ٹیم، اپنے پہلے میچ میں میزبان ٹیم ہندوستان کے مقابلے میں اترے گی۔ایران، ہندوستان، چین اور چینی تائیپے کی ٹیمیں گروپ اے میں شامل ہیں۔ گروپ بی میں، آسٹریلیا، تھائی لینڈ، فلپائن، انڈونیشیا اور گروپ سی میں جاپان، جنوبی کوریا، ویتنام اور میانمار شامل ہیں۔

ٹیگس