اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے وزرائے خارجہ کی گفتگو
Jan ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۰:۲۶ Asia/Tehran
روس کی وزرات خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے وزرائے خارجہ کے مابین ٹیلیفونی گفتگو کی خبر دی ہے۔
روسی وزارت خارجہ نے پیر کے روز ایک بیان میں بتایا کہ ملک کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللھیان سے ٹیلیفون پر گفتگو میں جوہری معاہدے جے سی پی او اے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
روسی وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہے کہ لاوروف اور امیر عبد اللھیان نے ایران کے خلاف پابندیاں ہٹانے سے متعلق ویانا مذاکرات کے دوبارہ شروع ہونے کے تناظر میں جے سی پی او اے کے بارے میں گفتگو کی۔
ایران کے خلاف ظالمانہ پابندیاں ہٹانے کے لئے آٹھویں دور کے مذاکرات 27 دسمبر 2021 کو شروع ہوئے، جسکے بارے میں مذاکرات کرنے والے وفود کا ماننا ہے کہ پیشرفت ہوئی ہے۔