صدرِ ایران کرملن کے ’’فوراً‘‘ بعد کرمان پہنچ گئے۔ ویڈیو
صدرِ ایران سید ابراہیم رئیسی اپنا دورۂ روس مکمل کر کے گزشتہ روز تہران پہنچ گئے تھے جس کے بعد وہ چند گھنٹے کے اندر اندر ملکی دورے پر نکل پڑے۔
صدرِ ایران سید ابراہیم رئیسی اپنا دورۂ روس مکمل کر کے گزشتہ روز تہران پہنچ گئے تھے۔ مگر جو بات قابل غور رہی وہ یہ کہ سید ابراہیم رئیسی اپنے غیر ملکی دورے سے لوٹنے کے چند گھنٹوں کے اندر اندر فوراً ملک کے صوبے کرمان کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے پر نکل گئے اور انہوں نے سفر کی تھکن کو مٹانے کے لئے آرام کرنے پر عوامی مشکلات کے حل کو ترجیح دی۔ انہوں نے قریب سے جاکر صورتحال کا جائزہ لیا اور فوری طور پر مقامی عہدے داروں کے ساتھ ہنگامی جلسہ کر کے لازمی احکامات جاری کئے۔
صدر رئیسی کے اس اقدام کو ایرانی عوام کی جانب سے کافی سراہا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا صارفین انکی خوب قدردانی کر رہے ہیں۔ ایرانی عوام کے ایک بڑے طبقے کا کہنا ہے کہ باوجود اس کے کہ اس وقت ملک میں معیشتی و اقتصادی مشکلات کے ساتھ ساتھ مہنگائی کا بازار گرم ہے مگر صدر سید ابراہیم رئیسی عوام کی مشکلات و مسائل کو کم کرنے کے لئے شب و روز کی بنیادوں پر انتھک کوششوں میں مصروف ہیں۔