Jan ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۷:۴۳ Asia/Tehran
  • ایرانی بحریہ مغربی ایشیا کی فیصلہ کن بحری طاقت

ایرانی بحریہ مغربی ایشیا کی فیصلہ کن بحری طاقت میں تبدیل ہوگئی ہے۔

مشہد مقدس میں خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل شہرام ایرانی کا کہنا تھا کہ آج ایران مختلف میدانوں میں مغربی ایشیا کی فیصلہ کن بحری طاقت بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دشمن ہمیں میدان سے باہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ان کی یہ آرزو خاک میں مل جائے گی۔
ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے ایران، چین اور روس کی مشترکہ بحری مشقوں کو انتہائی اہم قرار دیا اور کہا کہ ایسے وقت میں جب بعض ممالک دنیا کو یونی پولر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، تین آزاد اور بااثر ممالک بحر ہند میں مشترکہ مشقیں انجام دے کر ایک نئی طاقت تشکیل دے رہے ہیں۔
ایڈمرل شہرام ایرانی نے مزید کہا کہ ہم نے دنیا کے سامنے نیا ماڈل پیش کیا ہے جس کے مطابق تمام ممالک باہمی احترام کا خیال رکھتے ہوئے عالمی سلامتی کو قائم کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ایرانی بحریہ کم سے کم دوہزار کلومیٹر کی سمندری حدود میں ملک کی اقتصادی شہ رگ کا بھرپور تحفظ کر رہی ہے۔

ٹیگس