Jan ۲۸, ۲۰۲۲ ۱۱:۰۱ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کی ایران کے موقف کی قدردانی

ایران کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے یمن اور افغانستان کی تازہ ترین صورتحال اور ویانا مذاکرات کے حوالے سے گفتگو کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللهیان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنتونیو گوٹریش سے ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو میں یمن کی صورتحال اور رہائشی علاقوں پر سعودی اتحاد کے جاری حملوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے جنگ بندی کیلئے سیاسی راہ حل کی حمایت سے متعلق ایران کے اصولی موقف پر تاکید کی۔

حسین امیرعبداللهیان نے یمن کے محاصرے کو ختم کرنے اور جنگ بندی کیلئے اقوام متحدہ کی کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے یمن پر جاری حملوں کو روکنے اور یمن کا محاصرہ ختم کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔

ایران کے وزیر خارجہ نے ویانا مذاکرات کو مثبت قرار دیتے ہوئے ایک بار پھر کم سے کم وقت میں ایک اچھے سمجھوتے تک پہنچنے کیلئے ایران کے عزم کا اعادہ کیا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنتونیو گوٹریش نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں ایران کی جانب سے فوجی حملے بند کئے جانے، پائیدار صلح تک رسائی اور یمن کے مسائل و مشکلات کو حل کرنے کیلئے مذاکرات کی حمایت کے ایرانی موقف کی قدردانی کی۔

آنتونیو گوٹریش نے افغانستان میں تمام قوموں کی شرکت  سے ایک وسیع البنیاد حکومت کی تشکیل پر، جس میں سب کے حقوق خاص طور سے عورتوں اور بچوں کے حقوق کا خیال رکھا جائے تاکید کی۔

ٹیگس