Feb ۰۶, ۲۰۲۲ ۰۸:۰۱ Asia/Tehran
  • انقلاب اسلامی کے عالمی اثرات کانفرنس

تہران یونیورسٹی میں عالمی مفکرین کی تخلیقات میں ایران کے اسلامی انقلاب کے اثرات کے زیر عنوان ایک کانفرنس کا انعقاد ہونے جا رہا ہے۔

جہادِ دانشگاہی پبلیکیشن کے تعلقات عامہ کے مطابق اسلامی انقلاب کی تینتالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے عالمی مفکرین کی تخلیقات میں ایران کے اسلامی انقلاب کے اثرات کے زیر عنوان آج ایک کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں ایران کے ممتاز دانشوروں کے علاوہ بعض غیر ملکی مہمان اور شخصیات بھی تقریر کریں گے۔

کانفرنس کی افتتاحی تقریب کو تحریک جہاد دانشگاہی کے سربراہ حمید رضا طیبی خطاب کریں گے اور اسکے بعد چار خصوصی پینلوں کی نشستیں منعقد ہوں گی جن میں بین الاقوامی مفکرین اور دانشوروں کی تخلیقات میں اسلامی انقلاب کے اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔

اس موقع پر لندن کے انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ مسعود شجرہ، واشنگٹن میں مرکز تعلیمات اسلامی کے سربراہ محمد العاصی اور تہران یونیورسٹی کے پروفیسر مجتبی رحمان‌ دوست بھی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے موضوع کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

یہ کانفرنس تہران یونیورسٹی کے علاوہ ایران کی مختلف یونیورسٹیوں اور تعلیمی مراکز کے باہمی تعاون سے منعقد ہو رہی ہے۔

 

ٹیگس