Feb ۰۹, ۲۰۲۲ ۱۷:۵۳ Asia/Tehran
  • ایرانی ایکٹر سے چھوٹی سی ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے فلم ایکٹر پژمان جمشیدی نے "بی مادر" فلم میں اہم رول ادا کیا ہے۔

انہوں نے فجر فلمی میلے کے موقع پر ایران پریس کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس فلم میں معاشرے میں پیدا ہونے والے مسائل اور پوری زندگی میں انسان میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کو فلمایا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر انسان معاشرے پر ایک الگ نظر رکھتا ہے، اس کا زوایہ نگاہ معاشرے کے حوالے سے الگ اور مختلف ہوتا ہے اور یہی سبب بنتا ہے کہ انسان کسی فلم کی اسکرپٹ لکھتا ہے اور اس پر فلم بنانے کی کوشش کرتا ہے۔

میں سمجھتا ہوں کہ فلم کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر فلم کی اسکرپٹ پر یقین رکھتے ہیں، اس پر اعتماد کرتے ہيں، ان کو اس بات کا یقین ہونا چاہئے کہ یہ مسئلہ معاشرتی سطح پر اتنا اہم ہے کہ اس پر فلم بنائی جائے یا نہیں، میں سمجھتا ہوں کہ " بی مادر" فلم میں جو اسکرپٹ ہے وہ اس تبدیلی کو فلماتی ہے جو انسان اپنی زندگی کے دوران انجام دیتا ہے۔ ایسا نہیں ہوتا کہ کوئی انسان اپنی پوری زندگی کسی ایک مسئلے پر قائم نہیں رہتا، وہ یہ کہتا کہ یہ میرا عقیدہ ہے اور اس پر پوری زندگی قائم اور دائم رہوں گا۔

سبھی کو پتہ ہے کہ انسان کی عمر جیسے جیسے بڑھتی ہے اس کا طرز زندگی بدلتا  رہتا ہے، ان سب چیزوں کا ہم مشاہدہ کرتے ہيں، اسی لئے میں کہتا ہوں کہ "بی مادر" فلم کا اسکرپٹ اصل کہانی سے ہٹ کر ہے۔

 

ٹیگس