Feb ۱۲, ۲۰۲۲ ۱۱:۵۵ Asia/Tehran

قزاقستان کے دار الحکومت کی مشہور عمارت نور عالم پر اسلامی انقلاب کی کامیابی کی مناسب پر اسلامی جمہوریہ ایران کے پرچم کی نمائش کی گئی۔

لیزر لائٹوں کی مدد سے گزشتہ روز 11 فروری کی شام کو اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 43ویں سالگرہ کے موقع پر فارسی اور قزاقی دونوں زبانوں میں مبارکباد بھی پیش کی گئی۔

جشن انقلاب کی تینتالیسویں بہار کا سلسلہ آج بھی پورے زور و شور کے ساتھ جاری ہے جس کے تحت ملک کے تقریبا ڈیڑھ ہزار شہروں اور تین ہزار دیہی علاقوں میں مختلف شکلوں میں عوامی ریلیاں نکالی گئیں۔ 

پورے ایران میں صبح ٹھیک ساڑھے نو بچے ریلیوں کا آغاز ہوگیا تھا تاہم انسداد کورونا ہیڈ کواٹر  کے فیصلے کے مطابق سبھی ریلیاں کورونا پروٹوکول کے ساتھ انجام پا رہی تھیں جس کے تحت ریڈ زون میں آنے والے شہروں بالخصوص تہران میں کار اور بائک ریلی کا اہتمام کیا گیا تھا جبکہ دیگر اورینج اور ییلو زون میں شامل شہروں اور قریوں میں کورونا پروٹوکول کا خیال رکھتے ہوئے لوگ سڑکوں پر نکل کر جشن انقلاب منا رہے تھے۔ 

ٹیگس