Feb ۱۴, ۲۰۲۲ ۱۹:۰۲ Asia/Tehran
  • مختصر مدت میں سمجھوتے کا حصول دسترس میں ہے: امیرعبداللہیان

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ اور یورپی ممالک اگر ایٹمی معاہدے میں واپس لوٹنے میں سنجیدہ ہوں اور وہ اس سلسلے میں عملی اقدامات بھی کریں تو مختصر مدت میں اچھے سمجھوتے کا حصول عین ممکن ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے تہران میں آئرلینڈ کے وزیر خارجہ کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں ویانا مذاکرات کے بارے میں کہا ہے کہ ایران اچھے سمجھوتے کے حصول کے لئے مکمل آمادہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ یورپ و امریکہ کو ٹال مٹول کی تمام چالوں ‎سے ہٹ کے ایٹمی معاہدے میں واپسی کے لئے اپنی پوری سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا اور انھیں چاہئے کہ اس راہ میں وقت ضائع‏ نہ کریں۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ تہران پابندیاں ختم کرانے کے لئے پوری سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہا ہے اور اسے مقابل فریق سے بھی اسی طرح کی سنجیدگی کی امید ہے تاکہ مختصر مدت میں سمجھوتے کا حصول ممکن ہو سکے۔

امیر عبداللہیان نے کہا کہ امریکی واسطے کے ساتھ پیغامات دے رہے ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ وہ اچھے سمجھوتے کا حصول چاہتے ہیں تاہم عملی طور پر وہ اس مقصد کے حصول کے لئے کوئی سنجیدہ قدم نہیں اٹھاتے جبکہ انھیں چاہئے کہ اس سلسلے میں نیک نیتی کے ساتھ عملی اقدامات کریں۔ 

ٹیگس