Feb ۱۶, ۲۰۲۲ ۰۹:۵۰ Asia/Tehran
  • معاہدے کا حصول مغرب کے ذمہ دارانہ رویے پر منحصر ہے: ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللھیان نے کہا ہے کہ معاہدے کا حصول مغرب کے ذمہ دارانہ رویے پر منحصر ہے۔

انہوں نے منگل کی رات کو ٹویٹ میں یوروپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بورل کے ساتھ اپنی ٹیلیفونی گفتگو کا ذکر کرتے ہوا کہا کہ ایرانی فریق کی پہل سے ویانا میں معاہدے کا حصول دسترس میں ہے لیکن یقینی طور پر معاہدہ مغربی فریق کے ذمہ دارارنہ رویے  پر منحصر ہے۔ 

ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ بورل کے ساتھ گفتگو میں ویانا مذاکرات کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا، کہا کہ ایران کی ریڈلائن پر عمل تہران کے لئے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا عمل آگے بڑھ رہا ہے لیکن ابھی بھی طرفین کے سامنے کچھ اہم موضوع موجود ہیں۔

حسین امیر عبداللھیان نے منگل کے روز ایک ٹویٹ میں اپنی برطانوی ہم منصب لز ٹرس کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ویانا میں اچھا معاہدہ مغربی فریق کے حقیقت پسندانہ رویے پر منحصر ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران ایک ذمہ دار ملک کی حیثیت سے بارہا کہہ چکا ہے کہ امریکہ کی طرف سے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کے مدنظر، واشنگٹن کو چاہیئے کہ وہ پابندیوں کے خاتمے کے ساتھ جوہری معاہدے میں واپس آئے اور اسکے  لئے امریکہ کے وعدے کی سچائی کو عملی طور پر پرکھا جانا بھی لازمی ہے۔

ٹیگس