Feb ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۷:۱۸ Asia/Tehran
  • ایران میں بیرونی سرمایہ کاری میں زبردست اضافہ

ایران میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں ایک سو چھتیس فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 سرکاری سطح پر جاری شدہ اعداد وشمار کے مطابق پچھلے دس ماہ کے دوران، صنعت، معدنیات اور تجارت کے شعبوں میں، گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بیرونی سرمایہ کاری میں ایک سو چھتیس فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔
 اعداد و شمار سے نشاندھی ہوتی ہے کہ گھانا، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ نے ایران میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کی ہے اور صوبہ سیستان و بلوچستان میں سب سے زیادہ بیرونی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔
 سرکاری طور پر جاری ہونے والے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ پچھلے دس ماہ کے دوران بیرونی سرمایہ کاری کے دوسو دو منصوبوں کی منظوری دی گئی  جن کی مجموعی مالیت پانچ ارب اسی کروڑ ڈالر سے زائد ہے۔

 

ٹیگس