Feb ۲۷, ۲۰۲۲ ۱۸:۵۸ Asia/Tehran
  • ویانا مذاکرات کے حوالے سے کوئی الٹی میٹم قبول نہیں: ایران

اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ تہران ویانا مذاکرات کے حوالے سے کسی بھی الٹی میٹم کو قبول نہیں کرے گا۔

ہمارے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف ایٹمی سرگرمیوں کے فوجی مقاصد کی طرف ممکنہ انحراف جیسے سیاسی کیس کا خاتمہ ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس قسم کے د‏عووں کے ذریعے ایران پر سیاسی دباؤ ڈالنے کی کوشش نہ کی جائے کیونکہ اس کا کوئی فائد نہیں ہوگا۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ویانا مذاکرات اب ایسے مرحلے میں پہنچ گئے ہیں جہاں مذاکرات کی نہیں بلکہ مغربی فریق اور خاص طور سے امریکہ کو سیاسی فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ سعید خطیب زادے نے بڑے واضح الفاظ میں کہا کہ اگر مذاکرات کے دیگر فریق ایران کی معقول اور جائز ریڈلائنوں کا احترام کرتے ہوئے سیاسی فیصلے کریں تو کم ترین وقت میں معاہدہ ہوسکتا ہے۔

ٹیگس