Mar ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۱:۵۱ Asia/Tehran
  • آئی اے ای اے کی سیف گارڈ رپورٹ کچھ مثبت نکات پر مشتمل ہے: غائبی

ویانا میں ایران کے نمائندے نے آئی اے ای اے کے ڈائرکٹر جنرل کی سیف گارڈ سے متعلق رپورٹ کو کچھ مثبت نکات پر مشتمل بتایا اور سیف گارڈ سے مربوط باقی بچے مسائل کے حل کے لئے طرفین کے مابین تعاون بڑھنے کا استقبال کیا۔

ویانا میں بین الاقوامی اداروں میں ایران کی نمائندگی کرنے والے اعلی عہدیدار محمد رضا غائبی نے اتوار کی رات اسلامی جمہوری ایران کے ساتھ ان پی ٹی سیف گارڈ سے متعلق مفاہمت ہونے کے بارے میں آئی اے ای اے کے ڈائرکٹر جنرل رافائل گروسی کی رپورٹ کے شائع ہونے پر کہا کہ نئی رپورٹ ایران اور ایجنسی کے مابین کچھ تکنیکی موضوعات کی تکرار کے علاوہ کچھ مثبت نکات پر مشتمل ہے۔

اس رپورٹ میں سیف گارڈ سے مربوط بچے ہوئے مسائل کے حل میں ایران اور ایجنسی کے مابین تعاون بڑھنے کا خیرمقدم کیا گیا اور ایجنسی کے ایجنڈے میں باقي بچے ہوئے مسائل کی فہرست سے ایک جگہہ کا نام نکال دیا گیا ہے جسکے بارے میں پہلے دعوی کیا گیا تھا۔  

محمد رضا غائبی نے بتایا کہ ایجنسی نے کہا کہ وہ اس نتیجے پر پہونچی ہے کہ اسے ایک جگہہ کے بارے میں سوال کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور یہ مکان اب سیف گارڈ سے مربوط باقی مسائل میں شامل نہیں ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائرکٹر جنرل رافائل گروسی ایرانی عہدیداروں سے گفتگو کے لئے سنیچر کی صبح تہران پہنچے تھے۔

ان کا یہ دورہ ایسے حالات میں انجام پایا ہے کہ ویانا میں ایران کے خلاف امریکہ کی غیر قانونی پابندیوں کے خاتمے کے لئے تہران اور گروپ چار جمع ایک کے مابین مذاکرات کا آٹھواں دور جاری ہے۔

 

ٹیگس