Mar ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۸:۱۲ Asia/Tehran
  • ویانا مذاکرات میں وقفہ، باقی بچے مسائل کے حل کے لئے بہترین موقع ہے: ایران

اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ ویانا مذاکرات میں وقفہ باقی بچے مسائل کے حل اور معاہدے میں حتمی واپسی کے لئے مناسب اور بہترین موقع ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے جمعے کے روز اپنے ایک ٹوئٹ میں ویانا مذاکرات میں وقفے کے اعلان کے بارے میں کہا ہے کہ یہ وقفہ باقی بچے مسائل کے حل اور معاہدے میں حتمی واپسی کے لئے بہترین موقع ثابت ہوسکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ویانا میں تمام فریق کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں اور سب کی توجہ اسی جانب مرکوز ہے اس لئے کوئی مسئلہ اس مشترکہ عزم کو متاثر نہیں کر سکتا۔

یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزف بورل نے بھی ایک ٹوئٹ میں ویانا مذاکرات میں کئے جانے والے وقفے کی خبر دی تاہم انہوں نے کہا کہ بیرونی عوامل کے نتیجے میں یہ وقفہ ہوا ہے اور اس وقفے کی ضرورت بھی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حتمی سمجھوتے کا متن آمادہ ہے تاہم وہ موجودہ صورت حال کو قابو میں رکھنے اور حتمی سمجھوتے کے حصول کے لئے امریکہ اور ایٹمی معاہدے کے تمام فریقوں کے ساتھ اپنے رابطے جاری رکھیں گے۔

ٹیگس