Mar ۱۲, ۲۰۲۲ ۰۸:۵۸ Asia/Tehran
  • ایران و پاکستان اقتصادی تعلقات میں مزید توسیع کے خواہشمند

ایران اور پاکستان نے طرفین کے مابین اقتصادی و تجارتی سرگرمیوں کا دائرہ وسیع سے وسیع تر کرنے کی ممکنہ راہوں کا جائزہ لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان کے شہر کراچی میں تعینات ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان نے صوبہ سند کے ٹریڈ ڈیولپمینٹ آرگنائیزیشن کے عہدے داروں سے ملاقات اور گفتگو کی جس میں پڑوسی ملک کے ساتھ تجاری اور اقتصادی سرگرمیوں کی توسیع کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹریڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کی تجارتی خدمات اور سہولیات کے سینیئر عہدے داروں احسن علی مانگی اور ریاض احمد شیخ کے ساتھ ہوئی اس ملاقات میں ایران کے قونصل جنرل نے پاکستان کو ایک دوست اور برادر ملک قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کے سرکاری اور نجی شعبوں کے مابین اقتصادی و تجارتی سرگرمیوں میں اضافے پر زور دیا۔

حسن نوریان نے کہا کہ ایران اپنے پڑوسی ممالک منجملہ پاکستان کے ساتھ اقتصادی و تجارتی سرگرمیوں کی توسیع کو خاص نظر سے دیکھتا ہے۔ ساتھ ہی فریقین نے پاکستان میں ایرانی مصنوعات کی نمائشوں، دونوں ممالک کے اقتصادی ماہرین کے آنلائن اجلاسوں اور درآمدات و برآمدات کی راہوں کو آسان بنانے جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

ٹیگس