ایران کی امدادی ٹیم نے عرب امارات کے بحری جہاز کے سولہ ملاحوں کو بچالیا
Mar ۱۷, ۲۰۲۲ ۱۵:۰۷ Asia/Tehran
ایران کے امدادی ادارے نے خلیج فارس میں ڈوبنے والے اماراتی بحری جہاز کے سولہ ملاحوں کو بچا لیا ہے۔
جنوبی ایران کے صوبے بوشہر کے ڈیزاسٹر مینیجمنٹ سیل کے ڈائریکٹر نے بتایا ہے کہ امداد کی اپیل موصول ہوتے ہی امدادی ٹیمیں علاقے میں روانہ کردی گئیں۔
انہوں نے سمندر کی تیز موجوں کے باوجود ایرانی امدادی کارکنوں سے ڈوبنے والے اماراتی جہاز کے سولہ ملاحوں کو بچالیا ہے اور باقی کی تلاش جاری ہے۔
ڈیزاسٹر مینیجمنٹ سیل کے ڈائریکٹر نے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا تجارتی بحری جہاز خلیج فارس میں ایران کی سمندری حدود کے قریب غرق ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جہاز پر گاڑیاں لدی ہوئی تھیں اور اس میں عملے کے تیس افراد سوار تھے۔ان کا مزید کہا تھا کہ مذکورہ بحری جہاز شدید طوفانی ہواؤں کے باعث ڈوبا تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔