Mar ۲۱, ۲۰۲۲ ۱۹:۱۵ Asia/Tehran
  • جنگ کی ہر شکل غیر انسانی اور ناقابل تلافی ہے، رکن ایرانی پارلیمنٹ

ایران کے ایک اعلی پارلیمانی عہدیدار نے کہا ہے کہ جنگ اپنی ہرممکن شکل میں،غیر انسانی اقدام ہے جسکی کی تلافی نہیں کی جا سکتی۔

انڈونیشیا کے شہر بالی میں منعقدہ بین الاقوامی پارلیمانی یونین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے پارلیمانی وفد کےرکن مرتضی محمودوند نے کہا کہ جنگ کسی بھی شکل میں ہو، غیر انسانی ہے اور اس کے نتیجے میں عورتوں اور بچوں کو ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عورتوں اور بچوں کے خلاف جنگی اقدامات، نا قابل معافی جرم ہیں۔

محمودوند نے کہا کہ عوام کے منتخب نمائندوں کی حیثیت سے ہماری ذمہ داری ہے کہ عورتوں اور بچوں کے خلاف جنگ روکنے کے لیے اپنی پوری توانائیاں بروئے کار لائیں۔

ایران کےپارلیمانی وفد کے ایک اور رکن محسن فتحی نے اس موقع پر کہا کہ کورونا کے پھیلاو نے مختلف معاشروں کو بڑے پیمانے پر اقتصادی، سماجی اور سیاسی مسائل سے دوچار کردیا ہے۔ا نہوں نے دنیا بھر کی پارلیمانوں پر زور دیا کہ وہ کورونا کے دوران انسان کی بنیادی آزادی کو محدود کرنے والے اقدامات کا مقابلہ کریں۔

 بین الاقوامی پارلیمانی یونین کا 6 روزہ اجلاس اتوار سے انڈونیشیا کے شہر بالی میں شروع ہوگیا ہے جس میں دینا کے 120 ملکوں کے اسپیکر صاحبان یا اعلی سطحی پارلیمانی وفود شرکت کر رہے ہیں۔

 

ٹیگس