Mar ۲۲, ۲۰۲۲ ۱۱:۲۷ Asia/Tehran
  • او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا اجلاس، ایران کےنائب وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسلامی تعاون تنظیم کے 48ویں اجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد پہونچ گئے ہیں۔

اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے پر وزارت خارجہ کے ترجمان اور وفد کا استقبال پاکستان میں ایران کے نائب سفیر محمد سورخابی اور بعض پاکستانی حکام نے کیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اور نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے 48ویں اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے۔

اسلام آباد میں قیام کے دوران ایران کے ترجمان اور نائب وزیر خارجہ آج  سے شروع ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے 48ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔ 

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان  افتتاحی اجلاس  سے خطاب کریں گے۔ جبکہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی او آئی سی کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے 48ویں اجلاس کی صدارت کریں گے۔

او آئی سی وزراء خارجہ کے اجلاس کا نصب العین "اتحاد، انصاف اور ترقی کے لیے شراکت داری" ہے۔ یہ اجلاس یوم پاکستان کی75 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہو رہا ہے۔

اسلام آباد سمٹ میں موجود ممالک کے وفود کے سربراہان اور نمائندے، پاکستانی مسلح افواج کی سالانہ پریڈ کو دیکھنے کے لیے اعزازی مہمانوں کے طور پر اس تقریب میں شرکت کریں گے۔

ٹیگس