Mar ۲۵, ۲۰۲۲ ۱۲:۴۹ Asia/Tehran
  • پابندیوں کے خاتمے کے حوالے سے ابھی تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچے: امیر عبداللہیان

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے لبنان کے وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ ہم ایک اچھے، مضبوط اور دیرپا معاہدے کی توثیق کے لیے تیار ہیں تاہم اسلامی جمہوریہ ایران کی سرخ لکیر کو عبور کرنے کی قیمت پر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ابھی تک پابندیوں کے خاتمے کے حوالے سے کسی نتیجے پر نہیں پہنچے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ الفاظ کے ساتھ کھیلنے اور وقت ضائع کرنے کے بجائے، امریکی فریق کو حقیقت پسندانہ طرز عمل اور صحیح نقطہ نظر کا انتخاب کرنا چاہیے۔

امیر عبداللہیان نے مزید کہا کہ اگر امریکی فریق حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرے تو مختصر وقت میں ہم کسی معاہدے تک پہنچ سکتے ہیں، اس صورت میں خطے کے تمام ممالک اس سے مستفید ہو سکیں گے۔ 

ٹیگس