Apr ۰۲, ۲۰۲۲ ۱۱:۴۷ Asia/Tehran
  • یمن میں جنگ بندی کا ایران نے خیرمقدم کیا

ایران نے اقوام متحدہ کی یمن میں جنگ بندی کی کوشش کا خیرمقدم کیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے یمن کے معاملے میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ہینس گرینڈ برگ کی اس ملک میں دو مہینے کے لئے فوجی کارروائیاں روکنے کی پہل،  اشیاء خوردونوش اور ایندھن سے لدے جہازوں کو یمن کی حدیدہ بندرگاہ میں لنگرانداز ہونے کی اجازت ملنے اور صنعاء ایئر پورٹ کو نسبتا کھولنے کے اقدام کا خیرمقدم کیا ہے۔

سعید خطیب زادہ نے امید ظاہر کی کہ اس اقدام سے یمن کی پوری طرح ناکہ بندی ختم ہونے اور اس ملک کے بحران کے سیاسی حل کے حصول کے لئے دائمی جنگ بندی کی زمین ہموار ہوگی۔

انہوں نے یمن میں سیاسی اور انسانی راہ حل کے لیے ایران کی حمایت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے ماہ مبارک رمضان میں انسانی مسائل کو ترجیح حاصل رہے گی، جنگ بندی کے جاری رہنے سے صورت حال بہتر ہوگی اور متحارب فریقوں کی طرف سے ایک دوسرے کے قیدیوں کی رہائی کا عمل انجام پائے گا۔

 

ٹیگس