Apr ۰۶, ۲۰۲۲ ۰۹:۵۰ Asia/Tehran
  • 300 ایٹم بم کا حامل اسرائیل ان پی ٹی میں شامل ہو،ایران کا مطالبہ،

ایران نے بین الاقوامی برادری سے اسرائیل پر ان پی ٹی میں شامل ہونے کے لئے دباو ڈالنے کا مطالبہ دہرایا ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کی نائب مندوب نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ صیہونی حکومت پر جوہری اسلحوں کے فروغ پر روک لگانے والے معاہدے ان پی ٹی میں شامل ہونے کے لئے دباو ڈالے۔ مو‍ثق رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے پاس تقریباً 300 ایٹمی بم ہیں جو دنیا کے لئے بڑا سنگین خطرہ شمار ہوتے ہیں، تاہم یہ خودساختہ حکومت ان پی ٹی پر دستخط کرنے کے لئے تیار نہیں ہے جس کی وجہ امریکہ کی طرف سے اسے حاصل حمایت ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کی نائب مندوب زہرا ارشادی نے اس ادارے کے اسلحوں کے فروغ پر روک لگانے والے کمیشن کے سالانہ اجلاس میں صیہونی حکومت کے ایٹمی پروگرام کے تعلق سے بین الاقوامی برادری کی خاموشی پر تنقید کی۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ صیہونی حکومت پر ان پی ٹی میں شامل ہونے اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کو اپنی تنصیبات کا معائنہ کرنے کی اجازت دینے کے لئے دباو ڈالے۔

انہوں نے اس اجلاس میں دنیا میں جئوپالیٹکل بحران اور ایٹمی اسلحوں کے استعمال کے حظرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایٹمی طاقتیں ایک طے شدہ ٹائم فریم میں اپنے ایٹمی اسلحوں کو منہدم کرنے کے لئے سیاسی ارادہ کا مظاہرہ کریں۔

 

ٹیگس