Apr ۱۰, ۲۰۲۲ ۱۲:۴۷ Asia/Tehran
  • ایٹمی بجلی گھر کی تعمیر ملک کی ضرورت ہے: کمالوندی

ایران کے ایٹمی شعبے کے ترجمان نے ایٹمی بجلی گھر کی تعمیر کو ملک کی ضرورت قرار دیا ہے۔

بہروز کمالوندی نے کہا کہ یورپی ملک بھی اس حقیقت کو مان رہے ہیں کہ ایٹمی بجلی گھر کی تعمیر ناگزیر ہے۔

انہوں نے دارخوین میں 360 میگاواٹ بجلی گھر کی تعمیر کا ذکر کیا جو ملک میں 10 ہزار مگاواٹ ایٹمی بجلی کی پیداوار کے منصوبے کا حصہ اور ملک کی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

انہوں نے آیوڈین -131 ریڈیو آئسوٹوپ پروڈکشن لائن، ایٹمی کرنوں سے اسٹرلائیزیشن، بیج میں اصلاح اور اسے پانی کی کمی کے مقابلے میں مضبوط بنانا، شہد کی مکھی کے زہر کی گاما کرنوں سے پراسیسزنگ اور بھاری پانی سے وابستہ مصنوعات کے فروغ کو جوہری ٹکنالوجی کے میدان میں ایران کی پیشرفت کی اہم مثالیں قرار دیا۔

قابل ذکر ہے کہ ایران میں 9 اپریل کو ایٹمی ٹکنالوجی کے میدان میں ملک کو حاصل ہونے والی 9 کامیابیوں کی رونمائی کی گئی ہے۔

 

ٹیگس