سادہ افطاری کو فروغ دیتا حرم رضوی۔ تصاویر
Apr ۱۱, ۲۰۲۲ ۰۶:۰۴ Asia/Tehran
مشہد مقدس، فرزند رسول امام علی رضا علیہ السلام کے روضۂ اقدس میں ماہ مبارک رمضان کے دوران روزانہ پانچ ہزار سے زائد سادہ افطاری کے پیک روزہ داروں کے درمیان تقسیم کئے جاتے ہیں جس کا مقصد روزہ داروں کو متبرک غذا سے افطار کرانے کے ساتھ ساتھ سادہ افطار کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔ اس مہم میں عوام کے لئے بھی تعاون اور شرکت کا امکان فراہم کیا گیا ہے۔ دینی متون میں سادہ افطاری پر خاصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ (تصاویر: photo.razavi.ir)