Apr ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۵:۳۵ Asia/Tehran
  • کابل میں ایرانی سفارت خانے کے سامنے فتنے کی مخالفت میں اجتماع

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایران کے سفارت خانے کے سامنے فتنے کی مخالفت میں ایک بڑا عوامی اجتماع کیا گیا جس میں شرپسندوں کی مخالفت اور اتحاد کی حمایت اور ایران و افغان برادرانہ رشتوں کے حق میں نعرے لگائے گئے۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق یہ اجتماع بدھ کی صبح مختلف افغان جماعتوں اور عوامی تنظیموں کی کال پر کابل کے عوام کی وسیع پیمانے پر شرکت سے کیا گیا۔

اس موقع پر اجتماع کرنے والوں نے ایران و افغانستان کی قوموں میں دوستی کی علامت کے طور پر اپنے ہاتھوں میں گلدستے بھی اٹھا رکھے تھے۔ اجتماع کے بعض شرکا نے ایران پریس سے اپنی گفتگو میں ایران و افغانستان کی قوموں کے دشمنوں کی سازشوں کے مقابلے میں ہوشیاری کی ضرورت پر زور دیا۔ 

یاد رہے کہ ایران و افغانستان کے تعلقات کے مخالف کچھ بدخواہ عناصر نے دشمنوں کی سازشوں اور سوشل میڈیا کی جھوٹی تصاویر سے متاثر ہو کر پیر کے روز کابل میں ایران کے سفارت خانے اور ہرات میں ایران کے قونصل خانے کے سامنے اجتماع کیا اور پتھراؤ کر دیا۔ ان عناصر نے ہرات میں ایران کے قونصل خانے پر حملہ کرنے کے علاوہ ٹائر بھی جلائے اور قونصل خانے کی عمارت پر لگے کیمرے توڑ دیئے۔

ٹیگس