Apr ۱۵, ۲۰۲۲ ۰۸:۱۳ Asia/Tehran
  • امریکی وزارت خارجہ کی سالانہ رپورٹ بے بنیاد اور تکراری ہے:  ایران

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے ایران کے خلاف امریکی وزارت خارجہ کی سالانہ رپورٹ میں بے بنیاد دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے انہیں بے بنیاد اور تکراری قرار دیا ہے۔

سعید خطیب زادہ نے جمعرات کو کہا کہ جھوٹ کی عادی امریکی حکومت سے یہ توقع نہیں کی جا سکتی کہ وہ موجودہ حقایق کو بیان کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایران سمیت سب کے لئے یہ بات واضح ہے کہ یہ رپورٹ سیاسی مقاصد کے لئے تیار کی گئی ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی حکومت کو دنیا کے دور دراز کے علاقوں میں جنگ، فوجی بغاوت، حملہ، ٹارگٹ کلنگ، اغواء، اقتصادی ناکہ بندی اور بے گناہ لوگوں کے قتل سے بھری اپنی تاریخ کے ساتھ  کسی طرح زیب نہیں دیتا کہ وہ انسانی حقوق جیسے اعلی مفاہیم کے بارے میں کچھ کہے۔ انہوں نے ایران کے خلاف غیر قانونی اقتصادی پابندیوں سمیت امریکہ کے یکطرفہ جبری اقدامات کو ایرانی قوم کے خلاف اقتصادی دہشتگردی کی کھلی مثال قرار دیا۔ اسی طرح انہوں نے ایران میں مریضوں کے لئے ضروری دواؤں کی درآمدات پر روک کو امریکہ کی طرف سے ایران کے عوام کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ایک اور مثال قرار دیا۔ 

 سعید خطیب زادہ نے کہا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے براہ راست حکم سے مغربی  ایشیا میں دہشتگردی کے خلاف جد و جہد کے سورما جنرل قاسم سلیمانی کے قتل سے امریکہ کی دہشتگردانہ ماہیت اجاگر ہو گئی ہے۔

ٹیگس