قرآن پاک کی بے حرمتی پر سویڈن کے نائب سفیر وزارت خارجہ میں طلب
Apr ۱۸, ۲۰۲۲ ۰۷:۳۹ Asia/Tehran
قرآن پاک کی بے حرمتی پر سویڈن کے نائب سفیر وزارت خارجہ میں طلب کر لئے گئے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزرات خارجہ نے سویڈن میں دائیں بازو کی انتہاء پسند پارٹی کے لیڈر اور اس کے حامیوں کے ہاتھوں قرآن کریم کی بے حرمتی پر شدید رد عمل دکھاتے ہوئے، سویڈن کے نائب سفیر کو طلب کر لیا۔
وزارت خارجہ کے ایک اعلی عہدیدار نے بتایا کہ سویڈن کے نائب سفیر کو طلب کیا گیا اور اس ملک کی پولیس کے تحفظ اور آزادی رائے کے اظہار کی آڑ میں، انتہاء پسند لیڈر کے ہاتھوں اسلام کی مقدس کتاب کی توہین پر شدید احتجاج درج کرایا گیا۔
سویڈن میں دائیں بازو کی انتہاء پسند پارٹی اسٹریم کرس کے لیڈر ریسمس پیلوڈن نے سینچر کے روز ملک کے مسلمان آبادی والے مرکزی شہر اوریبرو میں قرآن کریم کو نذر آتش کرنے کی کوشش کی تھی۔