Apr ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۷:۵۱ Asia/Tehran
  • ایران کی ویکسین سازی کی تیسری ٹیکنالوجی تک رسائی

ایران دنیا میں ایڈینو وائرس کی ویکسین بنانے والے دنیا کے پانچ ملکوں کی صف میں شامل ہوگیا ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق، کورونا وائرس کے آغاز کے بعد کے چھبیس ماہ کے دوران ایران نے دنیا میں ویکسین سازی کی تیسری اہم ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل کرلی ہے۔ یہ کثیر المقاصد ٹیکنالوجی نہ صرف کورونا کے مختلف ویرینٹ کی فوری ویکسین تیار کر سکتی ہے بلکہ سرطان سمیت بہت سی دوسری بیماریوں سے بچاؤ اور علاج کے لیے بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔

اس سے پہلے یہ ٹیکنالوجی صرف برطانیہ، روس، چین اور امریکہ کے پاس تھی اور ایران یہ ٹیکنالوجی حاصل کرنے والا دنیا کا پانچواں ملک بن گیا ہے۔ پچھلے دو برس کے دوران ایران نے ویکسین سازی کی دو ٹیکنالوجیوں تک رسائی حاصل کی تھی جن میں نان ایکٹیو وائرس اور پروٹین بیسڈ ٹیکنالوجی شامل تھیں اور اب اس میں ایڈینو وائرس ٹیکنالوجی کا بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

ٹیگس