Apr ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۸:۵۹ Asia/Tehran
  • ایرانی فوج کو اسپیکر کا خراج تحسین

پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ ایرانی فوج نے ملک و ملت کی پاسپانی کے نعرے پر عمل کر کے دکھایا ہے۔

پارلیمنٹ کے رسمی اجلاس سے قبل ایوان سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر محمد باقر قالیباف  نے کہا کہ ایرانی فوج جنگ، زلزلہ اور سیلاب سمیت لوگوں کی سلامتی میں مخل ہونے والی تمام مشکلات میں عوام کی ڈھارس اور ان کی امیدوں کا مرکز رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی فوج نے میدان عمل میں ثابت کر دیا ہے کہ وہ حقیقی معنوں میں قوم پر جان نچھاور کرنے والی فوج ہے۔

اسپیکر نے فوج کے قومی دن کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید صیاد شیرازی، قرنی، فلاحی، ستاری، نامجو، کشوری، بابائی، شیرودی، یاسینی، آب شناسان اور فوج کے دیگر شہدا، اس سرزمین سے محبت کرنے والوں کے لیے ایثار و فداکاری کا ابدی نمونہ ہیں۔

ایرانی پارلیمنٹ کے دیگر ارکان نے بھی اس موقع پر فوج کے قومی دن کی مبارکباد پیش کی۔

واضح رہے کہ فوج کے قومی دن کے موقع پر ہونے والی پریڈ میں مختلف قسم کے ڈرون طیاروں اور دوسرے سامان حرب کی نمائش بھی کی گئی۔

ٹیگس