Apr ۲۲, ۲۰۲۲ ۲۲:۵۰ Asia/Tehran
  • امریکا کی کمزوری اور اسرائیل کی نابودی صاف نظر آ رہی ہے: ایرانی کمانڈر

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی چیف کمانڈر جنرل علی فدوی نے کہا ہے کہ امریکا کی کمزوری اور اسرائیل کی نابودی، صاف نظر آ رہی ہے اور گزشتہ 43 سال میں آج امریکا جتنا تنہائی کا شکار ہو چکا ہے، اتنا کبھی نہیں رہا۔

جنرل علی فدوی نے شمالی شہر رشت میں ایک پروگرام سے خطاب میں کہا کہ امام خمینی رحمۃ اللہ نے 1960 کے عشرے میں اپنی تحریک کا آغاز کیا تھا اور اسی وقت سے دشمنوں کی نیند اڑ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عراق کی صدام حکومت کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران پر آٹھ سالہ مسلط کی گئی جنگ کے وقت سے ہی امریکا تنہائی کا شکار رہا ہے اور گزشتہ 43 سال میں ہر شعبے میں اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکا کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔

جنرل فدوی نے کہا کہ ایران آج علاقے اور دنیا کی بڑی طاقت ہے جسے سب مانتے ہیں اور اسلامی مزاحمت کا محور، ہر محاذ پر کامیابیاں حاصل کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصار اللہ بھی اسلامی جمہوریہ ایران کے راستے پر چلتے ہوئے مضبوط ہو چکی ہے اور آج صورتحال یہ ہے کہ وہ سعودی حکومت سے بھی اپنی شرطیں منوانے میں کامیاب ہے۔

ٹیگس