Jul ۱۸, ۲۰۲۵ ۱۶:۱۱ Asia/Tehran
  • دشمن اپنے عزائم میں ناکام ہو گیا؛ جنرل فدوی

سپاہ پاسداران انقلاب کے نائب سربراہ نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

سحرنیوز/ایران: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے نائب سربراہ جنرل علی فدوی نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج پوری آمادگی اور طاقت کے ساتھ میدان میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہماری مسلح افواج کمزور ہوتیں تو دشمن کبھی جنگ بندی کی درخواست نہ کرتا۔ جنرل فدوی نے ایران کے خلاف دوبارہ ممکنہ جنگی اقدامات پر خبردار کیا اور تاکید کی کہ اگر ایسا کوئی واقعہ پیش آیا، تو ہم دشمنوں کے خلاف پہلے سے بھی زیادہ شدت کے ساتھ جواب دیں گے۔ 

ٹیگس