پاکستان کے نئے وزیر خارجہ کی اپنے ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونی گفتگو
ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللیہان نے بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونی گفتگو میں انھیں وزارت خارجہ کا منصب سنبھالنے پر مبار کباد دی ۔
فارس خبر رساں ایجنسی کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیرعبداللیہان اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلی فونی رابطہ ہوا، جس میں انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
اس ٹیلی فونی گفتگو میں امیرعبداللیہان نے بلاول بھٹو زرداری سے کہا کہ امید ہے کہ دونوں ملکوں کے سیاسی تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اس سال ایران اور پاکستان اپنے مشترکہ روابط کے 75 ویں سال کی مناسبت سے زبان و ثقافت کی ترویج کیلئے تقریب منعقد کریں گے جو اسلامی ممالک کے مابین روابط کیلئے ایک مثالی نمونہ قرار پائے گی۔
اس کے علاوہ دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کی اہمیت اور اس کے فروغ پر بھی تاکید کی۔
اس موقع کے پاکستان کے نئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دوطرفہ تعلقات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کے اسلام آباد کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے ما بین اقتصادی تعلقات کی راہ میں موجود رکاوٹیں دور ہونگی جس سے دونوں ملکوں کے اقتصادی تعلقات پہلے سے زیادہ پھلے پھولیں گے۔