May ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۴:۳۹ Asia/Tehran
  • افغانستان میں پائیدار امن کے لئے وسیع البنیاد حکومت کی تشکیل ضروری ہے : قالیباف

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے افغانستان میں وسیع البنیاد حکومت کی تشکیل کو پائیدار امن و سیکورٹی کے لئے لازمی قرار دیا ہے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکرمحمد باقر قالیباف نے اتوار کو پارلیمنٹ کے عام اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان دنوں امریکہ، داعش کے ذریعے افغانستان میں  بدامنی پھیلانے کی کوشش کررہا ہے . انھوں نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں نسلی و مذہبی فتنہ برپا کرکے مظلوم عوام کو ایک بحران میں مبتلاء کرنا اور کابل حکومت سے غنڈہ ٹیکس وصول کرنا چاہتا ہے۔

محمد باقرقالیباف نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ، امن و سیکورٹی کے قیام کو کابل حکومت کی ذمہ داری سمجھتا ہے جس میں وہ اب تک ناکام رہی ہے۔

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ ایک ایسی حکومت کی تشکیل جو تمام افغانوں کی نمائندہ ہو ، پائیدارامن قائم کرنے میں کامیابی حاصل کرنے کا لازمہ شمارہوتی ہے۔

افغانستان کے مختلف علاقوں من جملہ کابل، مزارشریف اور قندھار میں گذشتہ کئی دنوں سے دہشتگردانہ حملے ہو رہے ہیں جن میں اب تک  سیکڑوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں۔

اکثردہشتگردانہ حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے۔

ٹیگس