May ۰۲, ۲۰۲۲ ۱۵:۴۱ Asia/Tehran
  • ویانا مذاکرات کو امریکہ روکے ہوئے ہے : سعید خطیب زادہ

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ویانا مذاکرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمجھوتہ دستخط کے لئے تیار ہے لیکن امریکہ نے مذاکرات کو روک دیا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے المنار ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ویانا مذاکرات کے موضوعات کی بنیاد پر سمجھوتہ تیار ہے اور صرف دستخط کا اتنظار ہے لیکن امریکہ نے مذاکرات کو بعض مسائل تک محدود اور اسے روک دیا ہے ۔

سعید خطیب زادہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکہ ، ان موضوعات کے بارے میں سیاسی فیصلہ نہیں کر سکتا کہا کہ افسوس کہ بائیڈن حکومت  قول کی سچائی ثابت کرنے کے بجائے ٹرمپ حکومت کے بعض موقف پر ڈٹی ہوئی ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے زور دے کر کہا کہ اگرامریکہ بعض باقیماندہ مسائل میں سیاسی فیصلے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے تو ہم کل ہی ویانا واپس جانے کے لئے تیار ہیں البتہ ہم انتظار کررہے ہیں کہ گروپ چار جمع ایک بھی ثابت کرے کہ امریکہ ایسا فریق ہے جو سمجھوتے پر عمل کرسکتا ہے۔

سعید خطیب زادہ نے تہران ریاض مذاکرات کے بارے میں کہا کہ کوشش کی جارہی ہے کہ فریقین اختلافی موضوعات کوسمجھیں ۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان پانچ دور کے مذاکرات میں جو کچھ ہوا اس کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان اختلافی مسائل کو حل کرنا تھا اور ان مذاکرات میں سے ایک مسئلہ فلسطینی عوام کے حقوق کا حصول تھا ۔

سعید خطیب زادہ نے کہا کہ فلسطین کا موضوع ایسا موضوع نہیں ہے جس پر کوئی مول تول کیا جائے اور ایران بیت المقدس کی آزادی کی کوشش جاری رکھنے کا پابند ہے۔

ٹیگس