May ۰۶, ۲۰۲۲ ۱۳:۲۵ Asia/Tehran
  • برازیل کے ڈیف اولمپیک میں ایران نائب چیمپئین

برازیل میں ڈیف اولمپیک یا قوت سماعت سے محروم کھلاڑیوں کے مقابلوں میں ایرانی کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

ایران کی کراٹے ٹیم نے جو خواتین اورن مردوں پر مشتمل ہے سونے کے 2 چاندی کے 3 اور کانسی کے 5 تمغے حاصل کئے اس طرح ایران نائب چیمپئین بن گیا۔

ڈیف اولمپیک یا قوت سماعت سے محروم کھلاڑیوں کے چوبیسویں دور کے مقابلے برازیل میں جاری ہیں جن میں دنیا کے اسّی ملکوں کے چار ہزار سے زائد کھلاڑیوں  حصہ لے رہے ہیں ۔ ان مقابلوں میں ایرانی کھلاڑیوں کا دستہ مختلف قسم کے آٹھ مقابلوں منجملہ فٹبال، جوڈو ، کراٹے، نشانے بازی، ساحلی والیبال، دوڑ، تائیکوانڈو، فری اسٹائل کشتی اور گریکو رومن کشتی کے مقابلوں میں شرکت کر رہا ہے ۔ 

ٹیگس