May ۰۷, ۲۰۲۲ ۲۰:۳۶ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

برازیل میں قوت سماعت سے محروم اولمپک مقابلوں میں ایران کی پومسے ٹیم نے سونے کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق فائنل میں ایران کی ٹیم نے بہترین پوائنٹ حاصل کئے اور پہلا مقام اپنے نام کر لیا۔ ان مقابلوں میں ایران کے علاوہ ترکی، جنوبی کوریا، قزاقستان، ارجنٹینا، جرمنی، ازبکستان اور میکسیکو کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

پومسے تائیکوانڈو کی کلاسیکل حرکات کے مجموعے کا نام ہے جس میں ٹیم کی شکل میں نہایت دقت سے اور بہت ہی ظرافت کے ساتھ فن کا مظاہرہ کیا جاتا ہے۔ 

واضح رہے کہ ڈیف لمپک یا قوت سماعت سے محروم کھلاڑیوں کے چوبیسویں دور کے مقابلے برازیل میں جاری ہیں جن میں دنیا کے اسّی ملکوں کے چار ہزار سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا ہے۔ ان مقابلوں میں ایرانی کھلاڑیوں کا دستہ آٹھ قسم کے مقابلوں منجملہ فٹبال، جوڈو کراٹے، نشانے بازی، ساحلی والیبال، دوڑ، تائیکوانڈو، فری اسٹائل کشتی اور گریکو رومن کشتی کے مقابلوں میں شرکت کر رہا ہے۔

ٹیگس