May ۰۹, ۲۰۲۲ ۱۸:۲۸ Asia/Tehran
  • ڈیف لمپکس میں ایران کی تائیکوانڈو ٹیم پہلے نمبر پر

ایرانی کی تائیکوانڈو ٹیم برازیل میں ہونے والے چوبیسویں ڈیف لمپکس میں ٹیم پوائنٹس کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے

 ڈیف لمپکس برازیل کے شہر دوسول میں یکم مئی سے شروع ہوئے ہیں اور چودہ مئی تک جاری رہیں گے۔ ایرانی کھلاڑیوں کے کاررواں نے ڈیف لمپکس میں صدائے ایران کے زیر عنوان خاموشی میں کامیابی کے نعرے کے ساتھ شرکت کی ہے۔

ایرانی کھلاڑیوں کا دستہ ایک سو چالیس افراد پر مشتمل ہے جس میں فٹ بال، بیچ والی بال، جوڈو، فری اسٹائل کشتی، دوڑ، تیراندازی، کراٹے اور تائیکوانڈو کے کھلاڑی موجود ہیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق برازیل ڈیف لمپکس میں ایرانی تائیکوانڈو ٹیم نے سونے کے چار، چاندی کے دو اور کانسی کے چار تمغے جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے جبکہ کوریا کی ٹیم نے سونے کے چار، چاندی کے دو اور کانسی کے دو تمغے جیت کر دوسری پوزیش حاصل کی اور ترکی کی ٹیم نے سونے کا ایک، چاندی کے پانچ اور کانسی کے پانچ میڈل حاصل کئے اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

 

ٹیگس