رحیم علی آبادی انٹرنیشنل کپ، ایرانی نوجوانوں کے نام
May ۱۰, ۲۰۲۲ ۲۰:۲۵ Asia/Tehran
ایران کے نوجوان پہلوانوں نے رحیم علی آبادی انٹرنیشنل کپ جیت لیا۔
مشرقی ایران کے صوبہ شمالی خراسان کے شہر سرخس میں استاد "رحیم علی آبادی" کپ کے بین الاقوامی جونیئر ریسلنگ مقابلوں کے اختتام کے ساتھ ہی بہترین پہلوانوں کا تعارف کرایا گیا۔
ان مقابلوں میں ایران کے جونیئر پہلوانوں نے سونے کے چھے، چاندی کے سات اور کانسی کے اٹھارہ تمغے جیت کر ان مقابلوں کے چیمپئن بن گئے۔
آرمینیا بھی دو سونے، تین چاندی اور ایک کانسی کے تمغے کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا جبکہ ہنگری کی ٹیم، سونے کے دو اور کانسی کے ایک تمغے کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔
رحیم علی آبادی انٹرنیشنل کپ کے مقابلے دو روز تک جاری رہے جس میں ایک سو پہلوانوں نے حصہ لیا-