May ۱۱, ۲۰۲۲ ۰۹:۱۰ Asia/Tehran
  • گروسی کا ایران کے یورینیئم کی افزودگی کے پروگرام کے بارے میں نیا دعوی

ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی ایجنسی کے ڈائرکٹر جنرل نے ایران کے یورینیئم افزودگی کے غیر مشخص پروگرام ہونے کا دعوی کیا ہے۔

رافائل گروسی نے اپنے بیان میں ایران کی تنصیبات میں یورینیئم کی افزودگی کا غیر اعلانیہ پروگرام ہونے کا دعوی کیا ہے۔

انہوں نے یورپی پارلیمنٹ میں اس بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یورینیئم کی افزودگی کے ایرانی پروگرام کے غیر اعلانیہ ہونے کا دعویٰ کیا۔ گروسی نے کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی ائی اے ای اے کو گزشتہ کچھ مہینوں میں ایسی جگہوں پر یورینیئم کی افزودگی کے آثار ملے ہیں جن کے بارے میں ایران نے ایجنسی کو مطلع نہیں کیا تھا۔

گروسی کا یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ یورپی یونین کے سینیئر سفارتکار انریک مورا، جو ایران امریکہ کے مابین جوہری مذاکرات کی ثالثی کر رہے ہیں، مذاکرات کو تعطل سے نکالنے کی کوشش کے تحت تہران کا دورہ کرنے والے ہیں۔

 

ٹیگس