May ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۷:۴۸ Asia/Tehran
  •  بیجنگ اور اسلام آباد کے ساتھ تہران کے تعلقات اسٹریٹیجک ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے تہران بیجنگ اسلام آباد تعلقات کو اسٹریٹیجک قرار دیا ہے۔

چین اور پاکستان کے ساتھ ایران کے پارلیمانی دوستی گروپ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کا کہنا تھا کہ تہران بیجنگ اور تہران اسلام آباد تعلقات اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل ہیں۔

ایران کی وزارت خارجہ میں اقتصادی سفارت کاری ڈویژن کے سربراہ مہدی صفری نے چین اور پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں اقتصادی تعلقات کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔ اجلاس میں ایران پاکستان سرحدی منڈیوں کے ساتھ موجودہ صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

دفتر خارجہ میں ہونے والے اس اہم اجلاس میں ایران چین پارلیمانی گروپ کے سربراہ اور ارکان کے علاوہ وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور وزارت خارجہ کے متعلقہ عہدیداروں نے بھی شرکت کی اور ارکان پارلیمان کے مختلف سوالوں کے جوابات دیئے۔

ٹیگس