علاقے کے لئے اچھی خبر، ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی ہوگی ملاقات!
May ۱۷, ۲۰۲۲ ۲۱:۴۶ Asia/Tehran
مستقبل قریب میں ایرانی وزیر خارجہ بغداد میں سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے۔
فارس نیوز ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان جلد ہی عراق میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کریں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورای اسلامی کی قومی سلامتی کمیشن کے رکن نے فارس نیوز سے انٹرویو میں کہا کہ تہران اور ریاض کے درمیان ابتدائی معاہدے طے پا گئے ہیں، مستقبل قریب میں ہمارے اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ کے درمیان ایک ملاقات ہوگی۔
کریمی قدوسی نے مزید کہا کہ اس ملاقات میں دو طرفہ امور اور سفارتخانوں کے کھولنے کے ساتھ ساتھ علاقائی مسائل بالخصوص یمنی بحران پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔