May ۲۳, ۲۰۲۲ ۰۰:۳۹ Asia/Tehran
  • پاسبان حرم کی شہادت پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا بیان

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی IRGC کے شعبہ تعلقات عامہ نے اپنے بیان میں انقلاب مخالف دہشت گردوں اور عالمی استکبار سے وابستہ عناصر کی ایک دہشت گردانہ کارروائی میں پاسبان حرم کرنل صیاد خدائی کی شہادت کی خبر دی۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ نے ایک بیان میں انقلاب مخالف دہشت گردوں کے مجرمانہ اقدام اور عالمی استکبار سے متعلق عناصر کی کارروائی میں قابل فخر پاسبان حرم میں سے ایک کی شہادت کی خبر دی اور کہا کہ اتوار کی شام مشرقی تہران میں  پاسبان حرم "کرنل صیاد خدائی"  کو انقلاب مخالف دہشت گردوں اور عالمی استکبار سے وابستہ عناصر نے نشانہ بنایا۔

آئی آر جی سی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں پاسبان حرم کی شہادت پر ان کے اہل خانہ کو مبارکباد اور تعزیت پیش کرتے ہوئے تاکید کی گئی ہے کہ حملہ آوروں کی شناخت اور ان کی گرفتاری کے لئے اقدامات انجام دیئے جا رہے ہیں۔

ٹیگس