May ۲۵, ۲۰۲۲ ۱۵:۱۶ Asia/Tehran
  • بوشہرایٹمی بجلی گھر کی توسیع کے لئے ایران و روس کے درمیان مذاکرات

ایران کے ایٹمی انرجی کے ادارے نے بوشہر ایٹمی بجلی گھر کے دوسرے اور تیسرے فیز کی توسیع کے لئے تہران و ماسکو کے درمیان مذاکرات کی خبردی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی انرجی کے ادارے کے ترجمان بہروز کمالوندی نے تہران میں روس کے نائب وزیراعظم الکزینڈر نواک اور وزیرپٹرولیم جواد اوجی کے ساتھ مشترکہ اجلاس کے موقع پر کہا کہ ایران و روس کے تعلقات خاص طور سے ایٹمی موضوع میں بہت اچھے ہیں اور ایران بوشہر ایٹمی بجلی گھر کے دوسرے اور تیسرے فیز کی توسیع کے سلسلے میں روس کے ساتھ مذاکرات کررہا ہے ۔

بہروز کمالوندی نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ بوشہرایٹمی بجلی گھر ایک بڑا پروجیکٹ ہے جس کے لئے کافی سرمایہ کی ضرورت ہے اور اسی بنا پر مالی موضوع کو بھی مدنظررکھنا چاہئے اور اس سلسلے میں ہم روس کے ساتھ مذاکرات کررہے ہیں ۔

ایران کے ایٹمی انرجی کے ادارے کے ترجمان نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ روس کے نائب وزیراعظم اور ان کے ہمراہ وفد کے دورہ تہران بھی اسی تناظر میں انجام پایا ہے کہا کہ ایٹمی میدان میں ایران و روس کے تعلقات اچھے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ یہ تعلقات فروغ پائیں ۔ ایران اور روس تیل و گیس کے عظیم ذخائر اور جئوپولیٹکل پوزیشن کے حامل ہیں اور باہمی تعاون سے عالمی اقتصاد اور انرجی کے شعبے میں اثرانداز ہو سکتے ہیں۔ 

ٹیگس