May ۳۰, ۲۰۲۲ ۱۵:۴۱ Asia/Tehran
  • ایران و تاجیکستان کے درمیان تعاون کی 17 دستاویزات پر دستخط

ایران اور تاجیکستان کے درمیان سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور سیاحتی شعبے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کی سترہ دستاویزات پر دستخط کئے گئے ہیں۔

تاجیکستان کے صدر امام علی رحمن کا، جو اعلی سطحی وفد کی قیادت کرتے ہوئے ایران کے دو روزہ دورے پر اتوار کو تہران پہنچے تھے، آج ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے باضابطہ طور پر استقبال کیا۔

دونوں ملکوں کے اعلی حکام نے ایران اور تاجیکستان کے صدور کی موجودگی میں دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کی سترہ دستاویزات پر دستخط کئے۔

ان دستاویزات پر ایران اور تاجیکستان کے وزرائے خارجہ، صنعت و تجارت، اقتصاد و خزانہ، زراعت، سیاحت، قانون و معدنیات اور ثقافت کے وزرا نے دستخط کئے۔

ٹیگس